Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : 41 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون

شائع 19 جون 2020 07:29am

کراچی کی اکتالیس یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  جاری ہے،  قناتیں لگ گئیں، گلیوں کے کناروں پر گاڑیاں کھڑی کرکے انتظامیہ نے اپنا کام پورا تو کردیا، لیکن لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت جاری ہے۔

اعلامیے میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا مشورہ دے کر انتظامیہ غائب ہے گاڑیوں کے اطراف سے جگہ چھوڑ دی گئی ، لوگوں باآسانی علاقوں میں مٹرگشت کررہے ہیں۔

ضلع ملیر میں یوسی بھینس کالونی کا کمرشل علاقہ،گلشن حدید کی مارکیٹیں جناح اسکوائر مارکیٹس،اولڈ ایریا ،جیکب لائن،قائدآباد،مرغی خانہ سمیت مختلف یونین کونسلزسیل کردی گئیں۔

ضلع کورنگی میں ناصر کالونی، اللہ والا ٹاؤن،پی اینڈ ٹی کالونی، قیوم آباد، بلاول کالونی،عوامی کالونی،معین آباد، کاظم آباد،گلشن جامی، جعفرباغ، نشتراسکوائر ، الفلاح، ملیر ہالٹ،ملت گارڈن،ملت ٹائون کی مختلف یونین کونسلز سیل ہیں۔

ضلع شرقی میں محمدعلی سوسائٹی ،بہادرآباد، گلشن ٹائون،عیسی نگری ،گلشن اقبال بلاک سیون، تیرہ اے، بی اورسی ،گلشن جمال، گلشن  بلاک  گیارہ، گلستان جوہربلاک دو، چودہ اور پندرہ،سچل گوٹھ اورصفورہ گوٹھ ،عسکری فور،پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، 6 اور طارق روڈ،،مارٹن کوارٹرکی متعدد یونین کونسلز سیل کردی گئیں۔

ضلع غربی میں منگھوپیر، گلشن معمار اور خدا کی بستی،بلدیہ ٹائون کے، سعید آباد، نیول کالونی،میٹروول، فرنٹیئر کالونی کے کچھ علاقے جبکہ ضلع غربی میں کیماڑی، سلطان آباد اور ضلع جنوبی میں ڈولی کھاتہ ،لی مارکیٹ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ،اردو بازار سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔